دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران خطے میں قیام امن لیے کوشاں ہیں، فدا حسین مالکی

ایران اور پاکستان کے تعلقات ثقافتی اور تاریخی نوعیت کے ہیں اور دونوں ممالک نے تجارت، سیاست اور سلامتی کے میدانوں میں تعلقات بڑھانے کی بھرپور کوشش کی ہے

شیعہ نیوز: ایران اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروہ کے سربراہ فدا حسین مالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ تہران کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ثقافتی اور تاریخی نوعیت کے ہیں اور دونوں ممالک نے تجارت، سیاست اور سلامتی کے میدانوں میں تعلقات بڑھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں زاہدان کے رکن پارلیمان فدا حسین مالکی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سرحدوں کو مشترکہ تجارت اور معیشت کی سرحد ہونا چاہیے جس کے لیے تہران اور اسلام آباد کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصار اللہ نے امریکہ کو میدان سے باہر ہی نکال دیا ہے، اسرائیلی میڈیا

انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم کے دورہ تہران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے موقع پر ایران، پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ میاں شہباز شریف کے دورہ تہران کے موقع پر دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی جانب سے بھی اس دورے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button