
ناموس رسالتﷺ اور اسلام کی سربلندی کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے:شاہ محمود قریشی
شیعہ نیوزمغربی ممالک کی جانب سے آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلسل ہونے والی توہین رسالت مآب ؐ کے خلاف پاکستان اور ایران نے مل کر ایسا ذبردست اعلان کردیا ہے کہ پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیئے ہیں۔
ایران کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ایساانکشاف کیا ہے کہ جس نے پوری قوم کو پر مسرت کردیا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے مشہد مقدس میں حرم طہر امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں متولی ِ حرم حجت الاسلام احمد مروی سے ملاقات کے بعد اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ "میں آج مشہد میں امام رضاؑ کے روضے پر پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوںکہ حجت الاسلام جناب احمد مروی اور ایرانی قیادت نےمن جملہ فیصلہ کیاہےکہ ناموس رسالتﷺ اور اسلام کی سربلندی کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گےاور ہر فورم پر امہ کو یکجا کریں گے”۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے جیسے کہ وزیر اعظم عمران خان کا تصور تھا اور ہے کہ امت کو اس پر یکجا کیا جائے اور مغرب کو قائل کیا جائے وہ طبقہ ، افراد اور ادارے جو مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں اور حضور اکرم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہیں انہیں کیفرکردار تک پہنچانا اور ان کے اقدامات پر قانونی قدغن لگانا ہم سب کیلئے ضروری ہے اور وہ ہماری جدوجہد انشاءاللہ جاری رہے گی ۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ میں نے امام رضا ؑ کے روضےپر حاضری دی اور پاکستان اور امت مسلمہ کے استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ، میں حکومت کی جانب سے ایرانی حکومت مشکور ہوں کہ جو پاکستان سے ہر سال امام رضا ؑ کی زیارت کیلئے آنے والے پاکستانیوں کی بہترین خدمت انجام دے رہی ہے ۔