دنیا

پاکستان اور ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگرام میں مدد پر 26 اداروں پر امریکی پابندیاں

شیعہ نیوز: پاکستان اور ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگرام میں مدد پر امریکا نے 26 اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔ امریکا نے 26 سے زائد اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا، جو پاکستان اور ایران میں ہتھیاروں اور ڈرون ترقیاتی پروگراموں کی مبینہ حمایت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد کے دیگر مسائل میں ملوث تھے۔ امریکی وزارت کامرس کے مطابق، ان 26 کمپنیوں میں سے زیادہ تر پاکستان، چین، اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں، جن پر برآمدی کنٹرولز کی خلاف ورزی، ’’تشویشناک ہتھیاروں کے پروگراموں‘‘ میں ملوث ہونے، یا روس اور ایران پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرولز سے بچنے کا الزام ہے۔

ایڈوانسڈ انجینئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن کے لیے بطور فرنٹ کمپنی، پروکیورمنٹ ایجنٹس کام کر رہی تھی، 7 دوسری کمپنیاں جنوبی ایشیائی ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں شراکت کر رہی تھیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو سپلائی کرنے والی3، مصر ایک، چین کو سپلائی کرنے والی6 کمپنیاں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایکسپورٹ انفورسمنٹ میتھیو ایکسلروڈ کا موقف ہے کہ ان ممالک کو ڈبلیو ایم ڈی اور یو اے ای پروگراموں کو سپورٹ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی پارٹیاں ہمارے قوانین سے متعلق ڈھٹائی یا غیر قانونی طرز عمل میں ملوث ہوں گی تو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسسٹنٹ سیکرٹری برائے تجارت و ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن تھیا روزمین کینڈلر نے کہا کہ ایران اور جنوبی ایشیائی ملک کے بیسلٹک میزائل پروگرام امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ان کی مدد امریکی ٹیکنالوجیز سے نہیں کی جائے گی، صنعت اور سکیورٹی کے لیے تجارتی وزیر کے تحت، ایلن ایسٹیو نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم بدعنوان عناصر سے امریکی قومی سلامتی کی حفاظت میں چوکنا ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button