اہم پاکستانی خبریں

پاکستانی آرمی چیف سے روسی فوج کے سربراہ کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی و تربیتی تعاون سمیت دوطرفہ ملٹری تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی تعاون اور بہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی خوشحالی بھی آئے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی بری افواج کے سربراہ کا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برداری بھی پاکستان کی کامیابیوں کواہمیت دے۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مزید بہترتعلقات کاخواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button