اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلیے تیار، آرمی چیف

شیعہ نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیااورفوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کادفاع کرنے کیلیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عصرانی اور خیرپورٹامیوالی میں فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، انھوں نے خیرپور ٹامیوالی کی فیلڈ رینج پر مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ دیکھی اور میکانئزڈ دستوں کی جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کی تربیت کے اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے،دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقت پسندانہ تربیت ضروری ہے،اس سے قبل بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button