اہم پاکستانی خبریں

پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، خورشید شاہ

شیعہ نیوز: سابق وفاقی وزیر و رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، یہ وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے قیادت نے جو بات ریکارڈ کرانی تھی وہ کروا چکی ہے۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ تو خود عدلیہ نے دی ہے، ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیکیورٹی کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا، پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، فوج ہوگی تو امن و امان ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی، پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button