اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کشمیر سے کبھی لاتعلق نہیں رہ سکتا، انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ور افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے

شیعہ نیوز: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام  نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر سے کبھی لاتعلق نہیں رہ سکتا، بھارت سن لے دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق امیر مقام نے ان خیالات کا اظہار سدھنوتی میں کرنل خان محمد خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاذ پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن پاک چین دوستی کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، چین

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ور افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کی اور کامیاب قومیں اپنے اصلاف کے نقش قدم پر چل کر اپنی منزل کا تعین کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر خان صاحب کی برسی میں شریک ہونے پر مجھے فخر ہے۔

کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن شاہ غلام قادر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس خطہ میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین سدھنوتی پر کرنل خان محمد خان کی برسی کی تقریب سے ہم ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے آبائو و اجداد نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا ویسے ہی مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروایں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button