اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان پر مسلط حکومت نےایران پر حملے کے ماسٹر مائنڈ امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا

شیعہ نیوز : پاکستان پر مسلط حکومت نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز ملٹری دیا۔ جنرل مائیکل کوریلا نے حالیہ ایران کیخلاف آپریشن مڈنائٹ ہامر میں بھی عملی کردار ادا کیا۔ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کیخلاف جنگ میں بھی جنرل مائیکل کوریلا کا کردار رہا۔ عراق میں اسے موصل کا قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ شام میں بغاوت کے پیچھے جنرل کوریلا کا خرافاتی دماغ شامل رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے امریکی فوج کی مرکزی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو ملک کا اعلیٰ ترین اور اہم فوجی نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا، جسے انہوں نے "علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات میں شاندار خدمات” کے اعتراف میں دیا۔ پاکستانی فوج نے اعلان کیا: ایوارڈ کی تقریب صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جس میں وسطی ایشیا کے چار ممالک کے فوجی کمانڈروں نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ نے سرکاری طور پر CENTCOM خطے میں امریکی کمانڈ سنٹر اور اس کے کمانڈر کو کئی برسوں سے دہشت گرد کمانڈر قرار دیا ہے۔ قابل غور ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی حملہ اسی امریکی کمانڈ کی نگرانی میں کیا گیا تھا، اسی طرح اس دہشت گرد کمانڈ سینٹر کے مکمل تعاون سے ایران کے خلاف بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت بھی کی گئی تھی۔ ایسے میں ایک دہشت گرد کمانڈر کو خطے میں سیکیورٹی خدمات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دینا قابل اعتراض ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button