اہم پاکستانی خبریں

پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے فوجی کی میت بھارتی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سب انسپکٹر فوجی پریتوش منڈل کی نعش پانی پر تیرتی ہوئی پاکستانی حدود میں پہنچ گئی تھی۔ پریتوش منڈل مقبوضہ کشمیرمیں ایک نالہ کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر مر گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی درخواست پر پنجاب رینجرز نے لاش تلاش کر کے بھارتی حکام کے حوالے کی۔ بھارتی بارڈر فورس نے پنجاب رینجرز کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان نے ڈوب کر مرنے والے بھارتی فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور کوئی بدمزدگی نہیں چاہتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button