اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کو اپنی امریکہ نواز پالیسیوں کو بدلنا ہوگا، رحیم کاکڑ

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ و دیگر نے حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان احتجاج کی بجائے جہاد کا راستہ اپنائیں، کیونکہ اسلام جہاد کا درس دیتا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔ پاکستان کو اپنی امریکہ نواز پالیسیوں کو بدلنا ہوگا۔ درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں مطالبہ کیا کہ پاکستان کا قرض تمام سیاستدانوں کی جائیدادیں نیلام کرکے اتارا جائے۔ کیونکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین بینک و دیگر مالیاتی اداروں سے لیا گیا اربوں ڈالر کا قرضہ عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اشرافیہ کی شاہ خرچیوں کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کے محتاج اور بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بل ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کے قرض صرف سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور اشرافیہ کی لوٹ مار میں استعمال ہوا، لہٰذا ضروری ہے کہ ان کی اندرون و بیرون ملک جائیدادیں فروخت کرکے یہ قرض اتارے جائیں اور جو اس کی مخالفت کرے تو سمجھا جائے کہ وہ بھی اس لوٹ مار میں ملوث ہے۔ انہوں نے میں مزید کہا کہ مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں اور اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button