
پاکستانی شیعہ خبریں
یوم آزادی پاکستان ہمارے لیے تشکر کا دن ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
شیعہ نیوز: پاکستان میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پا لیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔