اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے مابین کاروباری تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد رضا ناظری نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

چئیرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ ہارون علی خان، توفیق شیروانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سید نبیل ہاشمی نے ایرانی وفد کو پیڈمک کے زیرانتظام صنعتی زونز، نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ایرانی وفد نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور بورڈ آف مینجمنٹ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر رضا ناظری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پیڈمک کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی سے اہم ملاقات

انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین کاروباری تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پیڈمک تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نےصدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ مشہد سے متعلق بتایا کہ وہ وہاں پر صفائی کے نظام سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ اس موقع پر ملک احمد خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ، علی رضا ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button