اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جا رہا ہے، شیخ رشید

شیعہ نیوز:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جا رہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ایک انٹرویو میں تسلیم کر چکے ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کا دوست ہے اور مراسلے کے بارے میں اس نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جسے بیروزگاری بڑھے گی، چوری اور ڈاکے عام ہوں گے اورخودکشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن و امان کا مسئلہ ہو گا اور سیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ ملک میں صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتا ہے، وزرا اعلیٰ کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے اورکیا مقاصد ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پرروس سے گیس، گندم اورپٹرول لے رہے تھے جو آج 30 فیصد رعایت پربھارت لے رہا ہے۔ سامراجی طاقتوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے روس کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنا دیا اوراپنے ایجنٹوں کو اقتدار میں لے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button