
اہم پاکستانی خبریں
شام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستان دلچسپی رکھتا ہے: صدر مملکت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں شام کے وزیر تعلیم دارم طباع سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان، شام کے ساتھ تمام شعبوں میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور استحکام میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور شام کے مابین ثقافتی اور مذہبی اشتراکات پائے جاتے ہیں۔
عارف علوی نے دمشق میں پاکستان کے بین الاقوامی اسکول کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی معیار کے مطابق شام کے طلباء و طالبات کو تعلیمی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔