اہم پاکستانی خبریں

ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تمام ،بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316رنز کا ہدف

کپتان سرفراز احمد نے بنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ءکے 43ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے دفاعی حکمت عملی کے انداز میں اننگز کا آغاز کیا جس کے دوران فخر زمان دو مرتبہ رن آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے،23 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 31 گیندوں پر 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جسکے بعد دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے157رنز کی شراکت قائم کی،بابر اعظم نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر96رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،امام الحق اورمحمد حفیظ نے تیسری وکٹ کے لیے66رنز جوڑے اور اس دوران امام نے اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ100رنز بناکرہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے ، محمد حفیظ 27رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے،حارث سہیل بھی6رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بنے،کپتان سرفراز احمد2رنز بنا کر کہنی پر گیند لگنے کے باعث ریٹائر ہرٹ ہوگئے،شاداب خان ایک رن بنا کر مستفیض کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،عماو سیم25گیندوں پر43رنز سکورکرکے پوویلین لوٹے،محمد عامر بھی8رنز بنا کر مستفیض کا شکار بنے،بنگلادیش کےخلاف قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ بنگلادیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شبیر رحمان اور روبیل حسن کے بجائے محمداللہ اور مہدی حسن ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button