
پاکستان کے’ ایف اے ٹی ایف ‘کی گرےلسٹ میں موجودگی
شیعہ نیوز: پاکستان کے نامور تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو وائٹ لسٹ میں منتقل ناکرنے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئےانتہائی اہم انکشاف کردیاہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم آج ہی FATF کی وائٹ لسٹ میں ہوتے اگر کچھ دوست نما دشمن ہمارے حقیقی دشمن کی گود میں نہ جا بیٹھتے۔
کامران خان کا زبردست تجزیہ ،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگارکامران خان نے آج ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کو ایک طرف تو سراہا لیکن دوسری طرف ان پاکستان مخالف اندرونی اوربیرونی عناصر کے رویے پرافسوس کا اظہاربھی کیا۔
کامران خان کہتے ہیں کہ اگریہ ملک دشمن عناصرملک سے دشمنی نہ کرتے توآج پاکستان گرے لسٹ سے باہرآچکا ہوتا۔
کامران خان کہتے ہیں کہ !ہم آج ہی FATF کی وہائٹ لسٹ میں ہوتے اگر کچھ دوست نما دشمن ہمارے حقیقی دشمن کی گود میں نہ جا بیٹھتے۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ ! فروری میں پاکستان FATF کی وائٹ لسٹ میں شامل ہوجائے گا۔
کامران خان کہتے ہیں کہ !انشاللہ آج FATF نے اعلان کیا پاکستان نے اسکے 27 میں 21 نکات پر کامیابی سے عمل کیا پاکستان کی پیش رفت کو تسلیم کیا اور سراہا۔
واضح رہے کہ کامران خان کا واضح اشارہ پاکستان کے دوست نمادشمن ملک سعودی عرب کی جانب ہے، جس نے ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں کہ جب پاکستان گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں داخل ہونے جارہارہا تھا تو اسی نام نہاد دوست ملک سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیکر پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے پر مجبور کیا تھا۔