اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان نے بھارتی حملے کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ائیرفورس کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق بھی کی ہے

شیعہ نیوز: بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے فوجی کاروائی کا آغاز کر دیا ہئ، موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے زیر قبضہ علاقے سرینگر میں واقع بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکواٹر سمیت پٹھان کوٹ کے ہوئی اڈے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستان کے 4 شہروں پر میزائل حملے، سولین آبادی کو نشانہ بنایا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ائیرفورس کی جانب سے بھارت کے کم از کم 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق بھی کی ہے، اسکے علاوہ پاکستان نے جوابہرنالہ سیکٹر میں بھارت کا 1 عدد ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ اسکے علاوہ نکیال سیکٹر میں بھارتی چیک پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت کے اندر کم از کم 15 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button