اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں اسرائیلی فنڈز کی براہِ راست منتقلی کا حیران کن انکشاف

پاکستان کے شہر لاہور میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے براہ ِ راست بھیجی گئی غیر قانونی رقوم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین پر قابض غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو رقوم کی منتقلی کی گئی ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پانچ شہریوں کو اسرائیل سے براہ راست رقم منتقل ہوئی ہے۔ رقم کی منتقلی ویسٹرن یونین سروس کے ذریعہ کی گئی ہے۔ رقم وصول کرنے والے پاکستانی شہریوں نے اسرائیل سے منتقل کی گئی رقم محکمہ ڈاک کے دفاتر میں موجود ویسٹرن یونین کی سروس سے وصول کی ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیل سے پاکستان براہ راست رقم منتقلی کے معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہاہے اور حکومت پاکستان نے محکمہ ڈاک سمیت تمام اداروں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے تا کہ مستقبل میں اسرائیل سے مزید رقم کی منتقلی کے معاملہ کو روکا جائے۔

یہ بات یاد رہے کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی فلسطین کے ساتھ ہے اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسرائیل کو وجود کو فلسطین پر غاصبانہ تصور کرتا ہے۔حالیہ دنوں پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بحث شروع کی گئی تھی تاہم اسی دوران لاہور میں اسرائیل سے منتقل ہونے والی رقم نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔دوسری جانب رقم وصول کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button