اہم پاکستانی خبریں

پاکستان نے بھارتی الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

شیعہ نیوز: پاکستان نے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پاکستان اور چین پر لگائے جانے والے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین پر جان بوجھ کر بھارت کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر کشیدگی پھیلانے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے اور پاکستان اس کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بقول ان کے یہ بھارت ہی ہے جو پڑوسیوں کے ساتھ نہ صرف تنازعات پیدا کرتا ہے بلکہ ان کو پرامن حل سے بھی دور کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب واقع علاقوں میں تعمیر کیے جانے والے پلوں کے افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ بقول ان کے پاکستان اور چین ایک مشن کے تحت بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان رواں برس جون میں لداخ کی متنازع سرحد پر جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے بیس سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ چین نے اپنے نقصان سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button