پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے، علامہ باقر زیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ناروے میں اسلامی مقدسات کی توہین معمول بن چکی ہے، آزادی اظہار رائے کے نام پر نارویجن حکومت کی جانب سے اسلام مخالف عناصر کی ہمت افزائی کئے جانے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ناروے میں قرآن کریم کی بدترین بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن تنظیم سیان کے سرکردہ رکن لارس کی جانب سے کتاب اللہ کیخلاف بدترین عمل کیخلاف قدم اٹھانے والا جوان الیاس امت مسلمہ کا ہیرو ہے اور اس کا جراتمندانہ اقدام لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارویجن شہر کرستیان سینڈ میں مقامی پولیس کی جانب سے ملعون لارس کو قرآن کریم کی بے حرمتی سے روکنے کے بجائے اس مکروہ عمل کے خلاف قدم اٹھانے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرنا اس پر تشدد کرنا اور مقدمات قائم کرکے جیل بھیج دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ناروے کی حکومت اسلام دشمن عناصر کی سہولت کار ہے۔

علامہ باقر زیدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ناروے میں قرآن کریم کی بدترین بےحرمتی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے اوسلو میں پاکستانی سفیر کے وطن واپس آنے کا حکم دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button