اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہندوستان کو دھچکا، پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس دھرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان نے بھارت کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے ایک اور بھارتی جاسوس کو دھرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔

عمران شاہد نے بتایا کہ افغان ایجنٹ عمر داود کے پاس افغان پاسپورٹ تھا اور وہ 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داؤد افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا۔ عمر داؤد کوبھارت اور افغانستان سے مدد ملتی تھی اور یہ افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا تھا جبکہ افغانستان نے اسے نوکری بھی دے رکھی تھی۔

دھیان رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے جبکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادوو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

کلبھوشن یادوو کی رہائی کے لئے بھارت نے عالمی عدالت کا دروازہ کٹھکٹھایا تھا۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی رہائی اور بھارت واپسی کی بھارتی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جبکہ کلبھوشن کی پاکستان کی فوجی عدالت سے سزا ختم کرنے کی بھارتی درخواست بھی رد کردی گئی تھی۔

تاہم گذشتہ روز پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوو کو قونصلر رسائی دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button