امریکی ڈرون کے داخلے کے سلسلے میں پاکستان نے طالبان کا دعویٰ مسترد کیا
شیعہ نیوز:پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت کے وزیر دفاع نے خود اعتراف کیا کہ افغانستان میں امریکی انسداد دہشت گردی ڈرون آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری پر یقین رکھتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان امریکی ڈرون کو فضائی حدود فراہم کر رہا ہے۔
محمد یعقوب مجاہد کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے دعوے کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ امریکی ڈرون اب بھی کابل کے اوپر سے پرواز کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے
طالبان حکومت کے وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکیوں کی جانب سے ڈرون کو افغانستان میں تعینات کرنا افغانستان اور اس کی فضائی حدود پر واضح حملہ ہے۔