اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل سے تعلقات پر پاکستان فلسطینی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا: وزیرخارجہ

شیعہ نیوز: نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان اپنا فیصلہ ملکی مفادات میں کرے گا۔

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان فلسطینی عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر اسرائیل نے مبارک باد بھی دی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ، حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button