اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ایران کے خلاف بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی مذمت

شیعہ نیوز: پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس پورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقے کی غیر یقینی صورت حال پر تشویش ظاہر کی اور ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جواز جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، علاقے میں بحران شدید تر ہونے کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائلوں نے نیتن یاہو کو بنکر سے نکلنے پر مجبور کردیا

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ علاقے کے حالات کے بارے میں اسلامی ملکوں کے باہمی تبادلہ خیال اور تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے یہ ٹیلیفونی گفتگو ایسی حالت میں کی ہے کہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button