
امریکی امدادی پروگرام کی بندش پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
نئی امریکی انتظامیہ نے 90 روز کے لیے اپنے امدادی پروگرام معطل کیے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے
شیعہ نیوز: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی امدادی پروگرام کی بندش پر امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکا پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مذید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکا اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرسکتے، پاکستان کے تعلقات امریکا سے بہتر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور کراچی کے تاجروں کے تجارتی معاہدوں پر دستخط
ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ نے 90 روز کے لیے اپنے امدادی پروگرام معطل کیے ہیں تاکہ ان کا جائزہ لیا جا سکے امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امداد تمام ممالک کے لے 90 دن کے لئے بند ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے۔