دنیا
افغانستان میں داعش کے پاکستانی کمانڈ ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں داعش کا شمالی خراسان شعبے کا کمانڈر اسلم فاروقی نام کا دہشت گرد شمالی افغانستان میں ہلاک ہوا۔ طالبان نے افغانستان میں داعش کے اس پاکستانی کمانڈر کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
اس سے کچھ عرصے قبل افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان خالد خراسانی کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پندرہ اگست کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک میں بہت سے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔