اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی صدر آصف زرداری شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں گے

شیعہ نیوز: پاکستانی صدر آصف زرداری شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔

شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی تشییع جنازہ تہران میں ہوگی جس میں شرکت کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان تہران آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید عمار حکیم کا رہبر معظم اور ایرانی عوام کے نام تعزیتی پیغام

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری تہران کا دورہ کریں گے اور شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کرکے ایرانی سفیر کو تعزیت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے قافلے کو مشرقی آذربائیجان میں سفر کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button