اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو

شیعہ نیوز: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، شہداء الاقصی بریگیڈ

پاکستانی میڈیا نے بتایا ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نے روسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہونا بہت خوشی کا باعث ہے، جس پر روسی صدر نے کہا کہ 2 سال قبل ہم شنگھائی تعاون تنظیم ہی کے اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، جہاں ہم نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے معاملات کو فروغ دینے پر بات چیت کی تھی۔

روسی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button