اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط

شیعہ نیوز : ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو لکھا۔

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو لکھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ اپنی بہن سے امریکی جیل میں ملاقات بھی کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button