اہم پاکستانی خبریں

پاکستانی وزارت خارجہ کا تہران میں مجوزہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کا اعلان

شیعہ نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تیئیس دسمبر کو تہران میں منعقد ہونے والی فلسطینی اعلی سطحی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم قم کا دفتر تعلیمی اور تحقیقی میدان میں دینی طلباء کی ہر ممکنہ مدد کرتا ہے، آقای رضوانی

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور دنیا کو ان وحشیانہ حملوں کو بند کروانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کے قیام، عام شہریوں کے تحفظ اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی مسلسل ترسیل جیسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button