اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کیخلاف پاکستان کےمسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنما ہم آواز

شیعہ نیوز: قبلہ اوّل پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کےنہتے فلسطینیوں پر بہیمانہ مظالم کیخلاف پاکستان کےمسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنما ہم آواز ہوگئے۔

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام کیتھیڈرل چرچ لاہور میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم اور آرچ بشپ سبسٹین فرانس شاء نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔

جبکہ اس موقع پر فادر اشفاق انتھونی، سہیل احمد رضا، علامہ اصغرعارف چشتی، فادر فرانسس صابر، فادر مشتاق پیارا، شیعہ علماء کونسل کے رہنما قاسم علی قاسمی، چودھری محمد ارشد گجر، ڈاکٹر بدر منیر مجددی بھی شریک تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ظلم رکوانے میں کردار ادا کریں، آرچ بشپ سبیسٹین فرانسیس کا کہنا تھا کہ فلسطین مسلم مسیحی دونوں کیلئے مقدس سرزمین ہے، فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، القدس کی آزادی ہم سب کا مشترکہ مطالبہ ہے۔

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس ظالمانہ تشدد کیخلاف خاموشی توڑنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button