اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی پابندیوں پر پاکستان کا شدید ردعمل

پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے، پابندیوں کی تازہ ترین قسط امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہے

شیعہ نیوز: امریکا کی جانب سے پاکستان کے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور دیگر تین تجارتی اداروں پر بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر پابندیوں کا نفاز۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور تین تجارتی اداروں پر امریکی پابندیاں بدقسمتی اور متعصب فیصلہ ہے۔

پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے، پابندیوں کی تازہ ترین قسط امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہے، جس کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

اس طرح کی پالیسیاں ہمارے خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں شامل 4 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ سٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے جسے 240 ملین لوگوں نے اس کی قیادت پر عطا کیا ہے اور اس مقدس اعتماد پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں نجی تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی افسوس ہے، ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں بغیر کسی ثبوت کے محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے دوہرے معیارات اور امتیازی طرز عمل نہ صرف بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر عمل پیرا حکومتوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button