
مشرق وسطی
فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیرمتزلزل مؤقف قابل تحسین ہے۔
شیعہ نیوز:فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہر پاکستانی کی طرح فلسطینیوں کے لیے بھی فخر و عزت کا باعث ہے۔ اسرائیل
فلسطینی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکا کے دباؤ کے باوجود فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
صدر محمود عباس نے پاکستان کی ترقی و کامیابی، پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خط میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیرمتزلزل مؤقف قابل تحسین ہے۔