اسرائیلی وحشیانہ کاروائیوں میں شہیدا ہونے والوں کی تعداد 303 ہوگئی
شیعہ نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق خان یونس کے رہائشی قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق خان یونس میں ٹنل سے مزید 4 فلسطینیوں کی لاشوں کو نکالا گیا اس طرح ٹنل میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 303 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 1948 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا۔
استقامتی محاذ نے اسرائیل کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 12 صیہونی ہلاک ہوئے۔