
مسئلہ فلسطین پر ترکی کی منافقت آشکار ہوگئی، پارلیمنٹ میں شرمناک انکشاف
ترک صدر رجب طیب اردغان کی منافقت کا پردہ چاک کر دیا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مسئلہ فلسطین پر ترکی کی منافقت آشکار ہوگئی، ترک پارلیمنٹ میں شرمناک انکشاف ہوگیا۔
ترک حزب اختلاف کی خاتون لیڈر مرال اکشنرنے اجلاس کے دوران خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردغان کی منافقت کا پردہ چاک کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے خالی باتوں کے علاوہ اس وقت تک فلسطین کیلئے کچھ کیا؟؟ ہماری یہ خالی باتیں ہیں ۔ ہماری اسرائیل کے ساتھ تجارت آج بھی جاری ہے جو 6 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے شرم کی بات ہے کہ ہم اپنی تجارت روکنے پر آمادہ نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں 70 سال بعد آج مجاہدین نے غاصب صیہونی دشمن کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے: زیاد النخالہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی میں قائم راڈار کے ذریعے اسرائیل کی حفاظت کر رہے ہیں اور ایران کے اسرائیل پر حملوں کو ناکام بنانے کیلئے جاسوسی کر رہے ہیں اس سے بڑی شرمندگی اور منافقت مزید کیا ہو سکتی ہے۔
ترک خاتون پارلیمنٹ کی تقریر
https://www.facebook.com/Shianews786/posts/2228765703920553
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے طیب اردگان سے مطالبہ کیا کہ ترکی فی الفور اسرائیل سے اپنی تجارت اور ترکی نیٹو راڈار کے ذریعے اسرائیل کا ڈیفنس روکے اور ایران کے اسرائیل پر حملوں کی جاسوسی کر کے اسرائیل کو محفوظ کرنے سے باز رہے۔
واضح رہے کہ ایک جانب ترک صدر فلسطینیوں اور قبلہ اول کی پر اسرائیلی جارحیت کی کھلے عام مذمت کرتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ اپنے دفاعی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بھی کسی صورت منقطع کرنے کوتیار نہیں۔