
فلسطین کا مسئلہ عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ روس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل و فصل ہونا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں بحرین کے وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرنا چاہیے۔
بحرینی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اور خطے میں ہمارے نظریات روسی نظریات سے قریب ہیں ۔
دریں اثناء روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر مبنی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگی میں شدت آجائے گی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی کس سے لڑیں گے؟ ۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔