اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کاسفر جاری رکھیں گے۔ اسلامی جہاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مذہبی سیاسی اور مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے حال ہی میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ مصر کی سرزمین پراسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے اجلاس کی صدارت جماعت کے سیکرٹری جنرل زیاد الںخالہ نے کی۔

اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کی طرف سے جاری کردہ فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ جماعت فلسطین کی مکمل آزادی اور خود مختاری تک مزاحمت اور جہاد کا سفر جاری رکھے گی۔ اسلامی جہاد نے جہاد آزادی فلسطین کو مزید تیز کرنے اور مزاحمتی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جہاد نے وادی اردن ، غرب اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں میں صیہونی ریاست میں ضم کرنے کی مذموم سازشوں کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر مشترکہ مزاحمتی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جماعت نے فلسطین اور علاقائی سطح پر موجودہ مسائل اور بحرانوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی مدد سے فلسطینی قوم پرمسلط کردہ صیہونی پروگرام کے خلاف مزاحمت اور فلسطین کے ایک ایک چپے کی آزادی کے لیے پوری فلسطینی قوم کو مزاحمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ اسلامی جہاد نے فلسطینی قوتوں میں اتحاد کی ضرورت پر زوردینے کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلامی جہاد نے امریکہ کے نام نہاد ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی ۔ صیہونی گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطین میں مزاحمت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button