دنیاہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کی حمایت میں واشنگٹن میں ہزاروں افراد کی ریلی

شیعہ نیوز: امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں فلسطینی عوام کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو واشنگٹن میں لینکن بلڈنگ کے سامنے یہ ریلی نکلی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی میں فلسطینیوں سمیت امریکا میں مقیم عرب اور مسلمانوں نے شرکت کی۔

ریلی میں شامل افراد نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم اور جرائم کی مذمت کی۔ اس سے پہلے امریکا کے شیکاگو اور الپاسو جیسے شہروں میں بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکلی تھی۔

امریکا میں بڑی تعداد میں سینیٹرز اور حکام، وائٹ ہاوس کی جانب سے صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کی مذمت کر رہے ہيں۔

وارمانٹ ریاست کے یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک ٹوئٹ میں اسرائیل کو امریکا کی تقریبا 4 ارب ڈالر کی سالانہ فوجی مدد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غیر قانونی ہے کہ امریکی مدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں استعمال ہو۔

واضح رہے کہ 2008 میں گیلپ کے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد ڈیموکریٹس، فلسطینیوں کو زیادہ رعایت دینے کے لئے اسرائیل پر امریکی دباؤ بڑھانے کے حق میں تھے اور اب اسی ادارے کے تازہ سروے کے مطابق یہ اعداد و شمار اب 53 فیصد ہوگئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button