فلسطین، رفح پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 4 بچوں سمیت 21 شہید
شیعہ نیوز: اسرائیلی فورسز نے علی الصبح غزہ کے علاقے رفح پر فضائی حملہ کرکے 21 فلسطینیوں کو شہید کردیا جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو علی الصبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
رفح سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ پیر کو علی الصبح صہیونی جنگی طیاروں نے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں 11 مکانات کو ہدف بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی وزیرجنگ گیلانت کا نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباؤ
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم رفح پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں تاہم کابینہ کے اراکین رفح پر حملے کے حوالے سے شدید اختلافات کا شکار ہیں۔ چینل 14 کے مطابق رفح پر حملے کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس کے دوران انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر نے وزیرجنگ گیلانت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اجلاس میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب وزیرجنگ نیتن یاہو پر جنگ بندی کے لئے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔