
فلسطینی مجاہدین کی جانب سےپاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کیاگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے فلسطینی مقاومتی رہنماء ، لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ جناب احسان عطایا نے ملاقات کی اورحالیہ فلسطین اسرائیل کشیدگی اور جنگ میں عوامی و حکومتی رد عمل اور فلسطین کی حمایت کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تمام مقاومتی جماعتوں کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور انہیں باطل صہیونی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر عظیم فتح حاصل کرنےپر مبارکباد پیش کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اربعین حسینی کے موقع پر مشی نکالنے والے 20 سے زائد عزادار باعزت بری
فلسطینی رہنماء نے اس فتح کو تمام عالم اسلام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقط ہم ہی نہیں بلکہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام لوگ مبارکباد کےمستحق ہیں اور باطل کے مقابل یہ ہم سب کی مشترکہ فتح ہے ۔
آخرمیں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری ہر جانب توجہ تھی اور پاکستان سے عوامی و حکومتی رد عمل اورہماری حمایت میں جو بہترین موقف سامنے آیا اس پر ہم پاکستانی عوام، سیاسی و دینی رہنماؤں تمام جماعتوں اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شکر گزار ہیں۔