فلسطینی خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں سے بھون ڈالا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گرد اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قلندیا چوکی پر قائم اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو قریب سے ہی فائرنگ کر کےشہید کیا۔ دہشت گرد اسرائیلی فوج نے حسب معمول قاتلوں کو بری کرنے کے لیے خاتون کو چاقو بردار قرار دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے صیہونی حکام کے اس دعوے کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔
دہشت گرد اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ کے مطابق نامعلوم فلسطینی خاتون مذکورہ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کے رُوٹ پر سیکورٹی فورسز کے قریب آ رہی تھی۔ اس نے فورسز کی جانب سے ان اعلانات کو نظر انداز کر دیا جس میں خاتون سے رک جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے چینل 12 نے دعوی کیا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون (عمر تقریبا 50 سال ) چوکی پر پہنچی اور ایک سرحدی محافظ کو گھات لگا کر چاقو سے مارنے کی کوشش کی۔
فوجیوں نے خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔ امدادی کارکنوں اور فلسطینیوں نے زخمی خاتون کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض اسرائیلی فوج نے انہیں اس کے قریب جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کو زخمی حالت میں بیت المقدس کے ’’ہداسا‘‘ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔