مشرق وسطی

فلسطینی مارکیٹوں میں صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ نے فلسطینی مارکیٹوں میں اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے کچھ اسرائیلی مصنوعات کی فلسطینی منڈیوں میں درآمدات پر پابندی کا اقدام صیہونی حکومت کے وزیرجنگ کی جانب سے اسرائیل میں فلسطین کی زرعی مصنوعات پر پابندی پر ردعمل میں کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین کی زرعی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا مقصد فلسطینیوں کا محاصرہ سخت کرنا اور فلسطین کی اقتصادی صورت حال مزید خراب کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button