مشرق وسطی

فلسطینی قیادت کے خلاف صیہونی مہم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے

شیعہ نیوز : فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینی قیادت کے خلاف جاری منفی اور اشتعال انگیز صیہونی مہم کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے پرزور دیا ہے۔ ان کا کہناہےکہ اسرائیلی حکام سینیر رہنما الشیخ حسن یوسف کا معنوی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خاندان کو بدنام کرکے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور مزاحمت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر احمد بحر نے غزہ میں ارکان پارلیمان کی طرف سے اسیر رہنما الشیخ حسن یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکام الشیخ حسن یوسف کے منحرف بیٹے صہیب کاانٹرویو شائع کرکے ان کے خاندان اور دیگر مزاحمتی خاندانوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ الشیخ حسن یوسف قوم کی عزت وقار اور تحریک آزادی کی ایک زندہ علامت ہیں۔ انہوںنے زندگی کا بیشتر حصہ صیہونی زندانوں میںگذار دیا ہے۔ وہ فلسیطنی قوم کےلیے ایک ڈھال بن کر کھڑے ہیں۔

ڈاکٹراحمد بحر نے الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی ایک بچے کے منحرف ہونے کی بناء پرپورے خاندان کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔ الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کے لیے صیہونی دن رات سرگرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button