مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی شہریوں کے گھر پر آنسوگیس کی شیلنگ، 13 فلسطینی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں حزما کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو شہید محمد فتحی کنعان میں حملے کا نشانہ بنایا۔ اس دوران صیہونی فوج نے شہید کنعان کے گھر پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل منگل کے روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

درایں اثناءاسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس سے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے چار فلسطینیوں کو نجیب عمر مرشد،بسام ذیاب،بلال ذیاب اور محمد حمزہ حرز کو حراست میں لیا گیا۔ شمالی شہر قلقیلیہ سے ھشام معن عفانہ، محمد جہاد شحادہ اور علا عزات کو حراست میں لیا گیا۔ جنوبی شہر الخلیل سے راجی محمد عقل مسالمہ، یاسر ابو عجمیہ، سابق اسیر عماد محمد دیریہ اور شمال مغربی القدس سے یوسف لشیخ کو گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button