مشرق وسطی

نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نابلس میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمال مغربی نابلس کے دیہات برقہ کا ایک نوجوان احمد حکمت سیف جو کچھ دن پہلے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

صیہونی فوجیوں نے ماہ مارچ کے شروع میں اس تیئیس سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی ماری تھی۔ دو روز قبل بھی فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ سولہ سالہ فلسطینی نوجوان نافزجفال مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابودیس میں صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان طارق عزالدین نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونیوں کو جلد یا بدیر اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

صیہونی فوجی اور انتہاپسند صیہونی تقریبا ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو شہید اور زخمی کردیتے ہیں یا انہیں حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ فلسطینی عوام کے حقوق گزشتہ ستر برسوں سے پامال کئے جا رہے ہیں اور انھیں صیہونیوں کے جرائم اور خوف کے سائے میں زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے۔

صیہونی حکومت نے عالمی برادری کی معنی خیز خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ ستر برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف مختلف قسم کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button