مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی وزارتِ صحت کی عالمی برادری سے ’’کفن‘‘ بھیجنے کی اپیل

شیعہ نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے کفن بھیجنے کی اپیل کر دی۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں کفن ختم ہوچکے ہیں، سردی کے باوجود کمبل مقتول فلسطینیوں کی لاشیں ڈھانپنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانے پینے کی اشیاء کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں جلد ہی قتل کر دیا جائے گا۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ براہ کرم ہماری لاشیں ڈھانپنے کے لیے کچھ کفن بھیج دیں، تاکہ آپ ہمارے خون اور زخم دیکھ کر بیزار نہ ہوں۔ دوسری جانب وزارتِ صحت غزہ نے سرد موسم کی وجہ سے عالمی برادری سے کمبل بھیجنے کی اپیل کر دی۔ وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ ان دنوں سردی بہت ہے، کمبل کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button