مشرق وسطی

یوم النکبہ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر فلسطینی مجاہدین کا حملہ، 5 ہلاک، 20 زخمی

شیعہ نیوز: یوم النکبہ کے موقع پر جبالیہ کیمپ کے اطراف میں فلسطینیوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یوم النکبہ کے موقع پر فلسطینی مجاہدین نے حملہ کرکے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں مجاہدین نے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کےخلاف 76 برس سے تاریخی نا انصافی بدستورجاری ہے، چین

سکائی نیوز عربی نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے شمال میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دراین اثناء عبرانی ویب سائٹ حدشوت بزمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button