مشرق وسطی

فلسطینی مجاہد نوجوان میدان میں آ گئے

شیعہ نیوز:مغربی کنارے میں جنین کے قریب غیر قانونی صیہونی کالونی حومش میں فلسطینی نوجوانوں نے فائرنگ کی۔ اس طرح فلسطین کی تحریک مزاحمت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 19 کارروائیاں انجام دیں۔ جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونیوں کے خلاف فلسطینی مجاہدین مجموعی طور پر 341 کارروائیاں انجام دینے میں کامیاب رہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونیت مخالف کارروائیوں میں 10 صیہونی زخمی ہوئے۔ جبکہ صیہونیوں کی جارحیت میں 12 فلسطینی شہید ہوئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت و دہشتگردی کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے جبکہ بعض کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

فلسطینیوں کی کارروائیاں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اور عالم اسلام کے قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف اُس کے فوجیوں اور انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں فطری ردعمل شمار ہوتی ہیں اور حالیہ برسوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیوں کا بھرپور اور ہر ممکن جواب دینے کی ٹھان لی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button