مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی تنظیموں کے صہیونی فوج پر حملے، مرکاوا ٹینک سمیت فوجی آلات تباہ

شیعہ نیوز: فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج پر حملہ کرکے مرکاوا ٹینک سمیت فوجی آلات کو تباہ کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ پر آٹھ مہینے سے جاری صہیونی جارحیت کے باوجود فلسطینی مقاومت دفاعی لحاظ سے طاقت ور ہے۔ حماس اور تحریک جہاد اسلامی وقفے وقفے سے صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے کررہی ہیں۔

تازہ واقعے میں تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقے میں صہیونی فوجی مرکز ناحل عوز پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے حملوں میں یوکرین کے 36 ڈرون طیارے تباہ، 12 افراد ہلاک

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے قصبے تل الھوی میں صہیونی فوج کی بکتربند گاڑی اور ایک بلڈوزر کو یاسین 105 مارٹر گولے سے نشانہ بنایا ہے۔

القسام کے دوسرے حملے میں الشجاعیہ میں صہیونی فوج کے دو مرکاوا ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء عمر القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے الاقصی بریگیڈ کے مشترکہ کاروائی کے دوران صہیونی فوجی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button