مشرق وسطی

اسرائیلی جیل سے 19 سال بعد فلسطینی قیدی رہا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جیل میں صعوبتیں اور شکنجے برداشت کرنے والے فلسطینی قیدی 19 سال بعد جیل سے رہا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدی مجدی القبیسی کو جو رام اللہ کے رہائشی ہیں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے 7 نومبر 2002 کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب صیہونی حکومت نے ان پر رام اللہ کے قریب یہودی آباد کاروں پر ایک گاڑی سے ہونے والی فائرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 19 سال تک جیل میں رکھا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیل حکام کے ناروا سلوک کا سامنا ہے اور اس رویے کے

خلاف فلسطینی قیدیوں نے بطور احتجاج کئی بار بھوک ہڑتال بھی کی۔

صیہونی جیلوں میں اس وقت چار ہزار آٹھ سو پچاس فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچیس بچے اور اکتالیس عورتیں شامل ہیں اور پانچ سو چالیس ایسے قیدی ہیں کہ جن پر کوئی فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button